چاند  نظر آ گیا‘ یکم جمادی الاول آج 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مولانا سید عبد الخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی اور گردونواح میں ماہ جمادی الاول 1443ھ کا چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکم جمادی الاول 1443ھ 6 دسمبر 2021 بروز پیر کو ہوگی۔ ماہ جمادی الاول کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...