زرداری، گیلانی، فیصل واوڈا سابق چیف جج رانا شمیم و دیگر کیخلاف درخواستوںر سماعت آج

Dec 06, 2021

 اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت میں آج سابق صدر آصف زردار ی اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف مقدمات اور ریفرنسزکی سماعت کرے گی۔ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ بیان حلفی کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سینیٹر فیصل واوڈا کی الیکشن کمشن میں جاری کیس کی کارروائی روکنے کے لیے انٹراکورٹ اپیل، جوریسٹ فائونڈیشن کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل، اے پی پی میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگی۔

مزیدخبریں