وزیر خارجہ شاہ محمود یورپی یونین سے مذاکرات کیلئے آج برسلز پہنچیں گے

Dec 06, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی یورپین یونین کے ساتھ مذاکرات کے لیے (آج) پیر کے روز یورپین دارالحکومت برسلز پہنچیں گے۔ 3 روزہ دورے میں شاہ محمود قریشی یورپین یونین، نیٹو اور بیلجیئم کے ساتھ مختلف مراحل کے مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔ منگل کے روز وزیرِ خارجہ یورپین یونین کے خارجہ و سکیورٹی امور کے سربراہ اور نائب صدر جوزف بوریل کے ساتھ ای یو پاکستان سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے، اسی روز وزیرِ خارجہ برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے جبکہ وہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دو طرفہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ خارجہ کی یورپین پارلیمنٹ کے بہت سے ارکان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں