متحدہ وفد کی پیرپگاڑاسے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

Dec 06, 2021

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ فنکشنل کو سندھ لوکل گورنمنٹ ہال پر بلائی جانے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے دی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے پیرپگاڑا ، صبغت اللہ راشدی و دیگر سے ملاقات کی اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ صدر الدین شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ ہم سندھ کے ایشوز پر ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں