لندن (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب کی گاڑی کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا۔ جرمانہ گاڑی ڈبل زرد لائن پر پارک کرنے پر کیا گیا۔ ٹریفک وارڈن نے جرمانے کا ٹکٹ فرنٹ سکرین پر چسپاں کر دیا۔ برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل زرد لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جا سکتی۔