حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے متعلقہ اداروں نے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا،  سعودی وزارت حج و عمرہ

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے حج و عمرہ میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے پر   حج و عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا،اس دوران  ڈیجیٹل کڑا، سمارٹ کارڈز ، ہیلتھ ایپلیکیشنز، روبوٹس، سمارٹ سکرینز اور مختلف کاموں میں ڈیجیٹل سسٹم سے استفادہ کیا گیا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے استفادے کی بدولت سہولتوں کا معیار بلند ہوا اور حج و عمرہ زائرین کے کام تیزی سے کیے جانے لگے ہیں۔ معاون سیکرٹری حج و عمرہ و ترجمان انجینیئر ہشام سعید نے بتایا کہ وزارت نے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے بھر پور فائدہ اٹھایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن