کولکتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جاتے ہوئے ممبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد معاشی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے پر امیگریشن حکام نے جیکولین فرنینڈس کو حراست میں لے لیا۔ تاہم کچھ دیر روک کر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ خیال رہے کہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر کے کیس میں زیر تفتیش ہیں۔