سری نگر (کے پی آئی + اے پی پی) کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت 12 کشمیری خواتین نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں علاج معالجے سمیت بنیادی سہولیات سے مسلسل محروم ہیں۔ ان میں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، شازیہ اختر، صائقہ اختر، آسیہ اختر، نسیمہ بیگم، حنا بشیر بیگ، آسیہ بانو، رسکیم اختر، سیبا، انجم یونس، تبسم مقبول اور صائمہ اختر شامل ہیں۔ انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے بیان میں کہا بھارتی حکام نے کشمیری خواتین کو جھوٹے الزامات پر نظربند کررکھا ہے۔ فاروق عبداﷲ نے کہا حقوق کے حصول کیلئے بھارتی کسانوں کی طرح قربانی دینا ہو گی۔ کانگریس کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی فوج نے شوپیاں سے 2 بے گناہ نوجوان پکڑ لئے۔ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا یہ نتھو رام گوڈسے کا ہندوستان ہے اور موجودہ بھارتی حکومت گوڈسے کا کشمیر بنانا چاہتی ہے مگر اسے جموں و کشمیر کو خصوصی پوزیشن واپس کرنی پڑے گی۔ بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن واپس کرنی پڑے گی۔ جس نئے کشمیر کی تشہیر کی جا رہی وہ حقیقت نہیں ہے۔
آسیہ اندرابی ،11ساتھی اسیر علاج سے محروم: مودی سر کا ر گوڈ سے کا کشمیر چاہتی
Dec 06, 2021