الیکشن میں ن لیگ اکیلی بھاگ رہی تھی: شہباز گل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن میں اکیلی ہی بھاگ رہی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اکیلے بھاگ کر پہلے نمبر پر آنے کے شادیانے بجائے جائیں گے۔ ووٹر ٹرن آؤٹ بہت ہی کم ہونے سے صاف پتہ چل رہا ہے کہ جس میدان میں خان کی جماعت نہیں وہاں عوام کی دلچسپی نہیں‘ قوم ان چوروں کو پہچان چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن