اب آئندہ مشرق وسطیٰ کا راستہ مشرق و مغرب کو ملائے گا اور تری کی بجائے خشکی کا راستہ اہمیت حاصل کرے گا۔ تجارتی قافلے اب موٹروں‘ لاریوں‘ ہوائی جہازوں اور ریلوں کے ذریعے مشرق و مغرب سے آ ئیں جائیں گے۔ اس سے اسلامی ممالک میں عظیم الشان اقتصادی و سیاسی انقلاب آئے گا۔
(از کتاب اقبال اور افغانستان‘ مصنف اکرام اللہ شاہد)