ڈاکو 27 فٹ اونچی دیوار میں سیڑھی لگا کر فارمیسی میںداخل ہوئے، پشتو بولتے رہے

Dec 06, 2021


ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹر) کوئٹہ روڈ پر فارما میں سات کروڑ روپے کی ہونیوالی ڈکیتی میں72 سی سی ٹی وی کیمروں کے باعث ڈاکوں کی تعداد کا تعین کیا گیا ڈاکوؤں کاپشتو زبان سے بات چیت کرنے کا انکشاف ہوا ہے وہ فارمیسی میں داخل ہونے سے پہلے پچھلی سائیڈ سے ستائیس فٹ دیوار میں سیڑھی لگا کر اس کی مدد سے اندر داخل ہوئے اور ڈاکوئوں نے بغیر کسی خوف وخطر سے چار گھنٹے سے زائد وقت تک فارما کے اندر واردات کرتے رہے ڈاکو 9بجکر 28 منٹ رات کو داخل ہوئے اور 1 بجکر 15 منٹ کے بعد چلے گئے ہیں۔

مزیدخبریں