چین اور قبرص کے درمیان  تعاون کے مضبوط رشتے قائم

نکوسیا(شِنہوا) قبرص کے صدر نیکوس آنیسٹساڈیز سے چین کے سینیئر سفارتکار  یانگ  جی چی نے ملاقات کی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کااظہار کیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یا نگ نے  کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور صدر نیکوس آنیسٹساڈیز کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوچکا ہے، دونوں اس بات پر بھی متفق ہیں کہ چین اور قبرص کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلا جائے گا۔کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنہ  کی مرکزی کمیٹی کے خا رجہ امور کمیشن  کے دفتر کے ڈائر یکٹر یا نگ نے کہا کہ چین اور قبرص اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منارہے ہیں، فریقین کو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی اعتماد کو مضبوط ، ایک دوسرے کی مضبوط حما یت اور مختلف شعبوں جیسے معشیت ، تجارت ، ٹیلی کمیو نیکیشن، نقل و حمل  اور صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسیع کرنے کے ساتھ ثقافت کو فروغ دینے اور تعلیمی تبادلوں پر کام کرنا چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی نئی شروعات ہوسکے?سینئر چینی سفارت کار نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی سختی سے پابندی کرنے اور قبرص کے مسئلے کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپکس کی "ہموار، محفوظ اور شاندار" میزبانی کے لیے پراعتماد ہے،  چین قبرص کے ایتھلیٹس کو ایونٹ میں شرکت کے لیے خوش آمدید کہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن