پتو کی (نمائندہ خصوصی )مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،موجودہ حالات میں عام آدمی کا جینا دو بھر ہو چکا ہے،ملک میں لاقانونیت،بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔ آج سارا ملک سراپا احتجاج ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل رہنماء مسلم لیگ ن چوہدری آ صف شوکت نے کارکنان کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر تاجر رہنماء شیخ افتخار حسین ، سعید احمد طاہر کونسلر، سابق چئیرمین عشر و زکوۃ ندیم اکرم ، چوہدری عثمان مشتاق، حمزہ سرور ، شاہزیب ممتاز ، ملک احسن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری آ صف شوکت نے کہا آ ئندہ عام انتخابات میںمسلم لیگ ن پورے پاکستان میں جیت کر حکومت قائم کرے گی۔