پنڈی بھٹیاں:  چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ 

Dec 06, 2021

پنڈی بھٹیاں( نما ئندہ خصو صی)تھانہ سٹی کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا۔ شہر میں آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتیںہورہی ہیں گزشتہ روز بھی میاں مستی پہلوان اور رانا افضل کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں  تھانہ سٹی پولیس ان وارداتوں کے مقدمات بھی درج نہیں کرتی اور شہریوں کو ٹرخا کر تھانہ کے چکر لگوائے جاتے ہیں چند روز قبل لاہور روڈ پر ملک وارث کے شاپنگ مال پر چار مسلح ڈاکووں نے گن پوائینٹ پر لوٹ مار کی اور چار لاکھ پچاس ھزار روپے نقد موٹر سائیکل بھی چھین لکر لے گئے اسی شاپنگ مال پر دو ماہ قبل بھی واردات ہوئی تھی جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے۔ 

مزیدخبریں