ننکانہ:پاکستان رائٹرزکونسل کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بارہال میں ''شام مزاح ''کی تقریب 

ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ملک گیرادبی وسماجی تنظیم پاکستان رائٹرزکونسل نے ادارہ ر تاریخ انٹرنیشنل اور وجدان کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ بارہال ننکانہ میں ''شام مزاح ''کی تقریب کا انعقاد کیاجس میں شہرہ آفاق مزاح نگار عطاء الحق قاسمی،گل نوخیزاختر،ڈاکٹراشفاق ورک سمیت ملک بھر سے چوٹی کے مزاح نگاروں نے اپنے فکاہیہ مضامین پیش کیے اور ظریفانہ جملوں سے خوب داد سمیٹی،تقریب کے روح رواں چئیرمین پاکستان رائٹرز کونسل مرزامحمد یٰسین بیگ تھے، شرکاء سے ڈاکٹر اشفاق احمد ورک،شاہد ظہیر سید،ڈاکٹر محمد کلیم،قمر رضا بخاری،اکرم سعید،ڈاکٹر اکرم سرائ،احمد سعید اور صدر ڈسٹرکٹ بار رائے قاسم مشتاق نے بھی اظہارخیال کیا، اظہارخیال کرتے ہوئے عطاء الحق قاسمی،گل نوخیز اختر،ڈاکٹراشفاق احمد ورک،چئیرمین پاکستان رائٹرزکونسل مرزا یٰسین بیگ اور صدرڈسٹرکٹ بار رائے قاسم مشتاق ودیگر کا کہنا تھا اضطراب کے اس دور میں مزاح نگار ہی چہروں پرتبسم لاسکتے ہیں، تقریب کے روح رواں مرزا یاسین بیگ نے کہا تقریب کا مقصد یاسیت زدہ ماحول میں امید،عزم اور احساس پیداکرنے کی ایک ادنی سی کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...