ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی) انجمن طلباء اسلام ضلع ننکانہ کی طرف سے ہمدرد سازی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی ناظم قاری افتخارعلی نقشبندی کی زیرنگرانی طلباء نے ہمدردفارم پرکئے۔اورانجمن طلباء اسلام میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ATI پنجاب شمالی کے ناظم طارق رانجھا اورسابق رہنما اے ٹی آئی میاں احسن نے شاہکوٹ سے خصوصی شرکت کی ۔ننکانہ سے شاہد سلطانی ،مہرنعیم ،جنرل سیکرٹری رانا فیصل منج،محمد جاوید طارق،صاحبزادہ سعید احمد انصاری، حافظ آصف جمال قادری،جی کیو علوی،ڈاکٹر شوکت علی انصاری نے بھی شرکت کی۔