لاہور(نامہ نگار)ایدھی فاؤنڈیشن نے ماہ نومبر 2021 ء میں مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والے 254 افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مختلف جگہ منتقل کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے 748افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیااور 7523 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔1350میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔48 لاوارث میتوں کے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔ایدھی فری ڈسپنسری کے تحت 10540مریضوں کوطبی امداداورادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر کے تحت 8543افراد کو ایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا، ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔
ایدھی فائونڈیشن نے ماہ نومبر میں 29ہزار سے زائدافراد کوسروسسزفراہم کیں
Dec 06, 2021