حکومتی کوئی ر ٹ نہیں،ادارے من مانیاںکر رہے ہیں:محمد اویس

لاہور ( سٹاف رپورٹر)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی ر ٹ نہیں اورادارے من مانیاںکر رہے ہیں۔ہمارے آئینی وقانونی مطالبے پر اوور لوڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ دوغلی پالیسی کسی صورت قبول نہیں۔ ہمارا مطالبہ قانونی ہے اس کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے۔ ہمیں دوبارہڑ تال کرنے پر مجبور نہ کیاجائے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈ لمٹ کے قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...