رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) ماضی کے معروف سپورٹس مین میاں گلزار نبی نے کہاہے کہ کھیل انسانی جسم کو چاک وچوبندرکھنے کے ساتھ ڈسپلن سکھاتے ہیں، موجودہ ڈیجیٹل دور میں ہمارے کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں ماند پڑ چکی ہیں اورنئی نسل میدانوں سے دور ہوتی جارہی ہے ہمیں اپنے کھیلوںکے میدان آباد کرنے کیلئے نسل نو کو ڈیجیٹل دور سے واپس سپورٹس کی طرف لانا ہوگا،ان خیالات کااظہار انہوں نے سپورٹس جمنیزیم میں بیڈمنٹن کے میچ میں بطور مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات اورشیلڈز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمداشفاق خان نے مہمان خصوصی میاں گلزارنبی کو یادگاری شیلڈ پیش کی، ہاکی کے سابق نامورکھلاڑی میاں ارشاد نبی ، چوہدری محمداختر،ظفراللہ خان،شیخ محمداختر ودیگرموجودتھے۔