جیٹھہ بھٹہ (نامہ نگار) شوگر مافیا سر گرم نان وروٹی کے نام پر کاشتکاروں کو لوٹنے لگے۔ اپنے دیئے گئے پرمٹ کو بھی ماننے سے انکار کرنے لگے۔ گندم کی کاشت کیلئے کماد ملز کو دینا ان کی مجبوری بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار جیٹھہ بھٹہ کے زمیندار چوھدری یاسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملز انتظامیہ کی مڈ 32ہزار سے تجاوز کر گئی لیکن غریب کسان کا کماد 250 سے 225 پر آگیا۔ کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ۔