کرم پور ( نامہ نگار ) کاشتکاروں مہر عبد العزیز ،سردار محمد حنیف راٹھ ،چوہدری فہد اقبال ، چوہدری محمد خالد عاصم،سر دار غلام رسول راٹھ ،رائو محمد اشرف ،چوہدری محمد ارشد عابد،خادم حسین شہزاد، شوکت حیات بھٹی،چوہدری محمد جمیل اور دیگر کاشتکاروں نے کہاکہ کرم پور میں کنٹرول ریٹ پر کھاد نایاب ہو چکی ہے ۔ بلیک میں دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہے۔محکمہ زراعت کی سر پرستی میں کھاد بلیک میں فروخت کی جارہی ہے ۔محکمہ زراعت کے آفسر منتھلی لیکر خاموش ہیں۔ڈیلرز کھاد کے ٹرک دیہاتی علاقوں میں اتار لیتے ہیں ۔ کھاد نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی کاشت متاثر ہو رہی ہے۔ اور گندم کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ کاشتکاروںنے کھاد کنٹرول ریٹ پرفروخت کرائی جائے ۔