رکن پور (خبر نگار)محکمہ انہار کی زون بہاولپور کی پنجند کینال ڈویژن کے ریگولر ملازم گزشتہ تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہوں نا ملنے کے باعث ستر کے قریب ریگولر ملازم شدید پریشان ہیں پنجند کینال کے ملازمین نے بتایا کہ پنجند کینال کے ہیڈ کلرک یعقوب خان نے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فی ملازم سے دو ہزار ہزار روپے ہی وصول کئے ۔تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہیں دی جا رہی تنخواہیں نا ملنے سے گھریلوں اخراجات کیلئے سخت پریشان ہیں۔