ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) حکومت شعبہ زراعت سے سوتیلے پن کا سلوک نہ کرے ۔ان خیالات کا اظہار مثالی کاشتکار ملک محمد اکرم کہنڈ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو کیمیائی کھادوں کی ضرورت ہے مگر کیمیائی کھاد غائب ہیں جسکی وجہ سے غریب کاشتکار حضرات پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاشتکار حضرات کو کیمیائی کھادوں سمیت دیگر زرعی لوازمات کی فراہمی یقینی بنائے۔
حکومت کاشتکار وں کو زرعی لوازمات کی فراہمی یقینی بنائے: محمد اکرم کہنڈ
Dec 06, 2021