ویسٹ انڈین کپتان کیرن پولارڈ زخمی ‘دورہ پاکستان سے باہر 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ انجری کے باعث  دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کے وائٹ بال کپتان کیرون پولارڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ہونے والی ہیمسٹرنگ انجری سے مکمل چھٹکارا پانے میں ناکامی کے باعث پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں نکولس پوران ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے جبکہ شائی ہوپ کو ون ڈے سیریز کیلئے کپتان کا خطاب دیا گیا ہے۔ون ڈے سیریز کیلئے کیرون پولارڈ کی جگہ تجربہ کار ڈیون تھامس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آل رانڈر روومین پاول پاکستان کیخلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کریں گے۔توقع ہے کہ کیرون پولارڈ ٹرینیڈاڈ میں بحالی پروگرام کے عمل سے گزریں گے جہاں اس بات کا جائزہ لیا جائیگا کہ آیا وہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں یا نہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی جو 13 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن