ڈیوس کپ فائنل ‘انگلینڈ ‘سربیا کو وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی 

Dec 06, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ ار سربیا کو آئندہ سال 2022ء کے ڈیوس کپ فائنل کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے۔ دونوں ٹیمیں کوالیفائنگ رائونڈ نہیں کھیلیں گی ۔ سربیا کو کروشیا جبکہ انگلینڈکو جرمنی نے شکست دی تھی ۔ کاسموس ٹینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انرک روجاس نے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا تاہم ٹیموں کی کارکردگی دیکھ کر وائلڈ کارڈ دئیے گئے ہیں ۔ دونوں ممالک اس سے قبل بھی وائلڈ کارڈ استعمال کرچکے ہیں ۔

مزیدخبریں