کوکاکولا پولوسپر لیگ  ذکی فارمز نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا پولوسپر لیگ ذکی فارمز نے جیت لی۔ فائنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارمز کی ٹیم نے کونٹری لائنز کی ٹیم کو ہرا دیا۔ فائنل دیکھنے کیلئے کوکا کولا کے جنرل منیجر فہد اشرف، لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگریکٹو کمیٹی ممبرز شاہ قبلائی عالم، آغا نجیب رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن