لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر ‘مارکوس ہیرس ‘مارنوس لابوشانے ‘سٹیو سمتھ ‘ٹریوس ہیڈ ‘کیمرون گرین ‘الیکس کیری ‘پیٹ کمنز ‘مچل سٹارک ‘نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں ۔ وکٹ کیپر الیکس کیری کے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا امکان ہے ۔ عثمان خواجہ کر ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ ٹیم کا اعلان میچ کے پہلے روز کیا جانا تھا تاہم کپتان پیٹ کمنز نے پریس کانفرنس کے دوران کھلاڑیوں کے نام ظاہر کر دیئے تھے جس کی وجہ سے ٹیم کا اعلان کرنا پڑ اہے ۔ ٹم پین کی جگہ الیکس کیری لیں گے ۔ ٹریوس ہیڈ نے سیز ن میں 394رنز جبکہ عثمان خواجہ نے 460رنز بنائے ہیں ۔ عثمان خواجہ کی انگلینڈ کیخلاف کارکردگی اچھی نہ ہونے کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے ۔