فیروزوالہ:مختلف 15وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم،مزاحمت پر 2 زخمی

فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈکیتی راہزنی اور چوری کی 15 وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی موبائل فون اور گاڑیوں سے محروم کردیا۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کردیا۔ بتایا گیا ہے لاہور شرقپور روڈ پر مدر شریف کے قریب ڈاکوؤں نے  بیرون ملک پلٹ شہری موٹر سائیکل سوار عاصم علی اور اس کے چچا راشد رفیق کو روک کرلوٹ لیا۔ڈاکو ؤں نے ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی پاکستانی اور 57 سو سعودی ریال اورموبائل چھین کر لے گئے ۔لاہور روڈ پر خان پورکے قریب ڈاکوؤں نے غلام رسول کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو ان سے ساڑھے 9 لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان چھین کر لے گئے۔ فتو والا کے قریب ڈاکو نے علی رضا اور اس کے ساتھی بخشوا عبدالغفور کو روکا ،لوڈر یا ان سے ڈاکوؤں نے نقدی موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ نامعلوم چوروں نے زمیندار محمد حنیف کے گھر میں داخل ہوکر 6 لاکھ روپے کے زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ ڈاکوؤں نے محمد یوسف حوالدار کو روک کر لوٹ لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل چھین کر لے گے۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے 6موٹرسائیکل ایک کار اور رکشہ چوری کر کے لے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...