افغان سپنر راشد خان بھی پاکستانی  سید فریدون کے صلاحیتوں کی معترف

Dec 06, 2021

لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کے سپنر سید فریدون نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے کیریئر کا آغاز کیا ہے ۔ انہوںنے چار اوورز کئے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے ۔ افغانستان کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان نے سید فریدون کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ سید فریدون لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے کھلاڑی ہیں جن کا آسٹریلیا میں معاہدہ ہوا ہے، اس سے قبل فاسٹ بائولر حارث رؤف اور دلبر حسین کا بھی میلبورن سٹارز سے معاہدہ ہوا تھا۔راشد خان نے کہا ہے کہ سید فریدون اچھا سپنر مستقبل میںپاکستان کے کام آئیگا۔        

مزیدخبریں