لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 18رکنی سکواڈ کااعلان کر دیا ہے ۔ شکیب الحسن کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے تاہم انہوں نے نیوزی لینڈ جانے سے انکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے بورڈ کا مطلع کردیا ہے ۔ صدر بی سی بی ناظم الحسن نے کہا ہے کہ شکیب نے غیر سرکاری طور پر اطلاع دی تاہم انہیں کہا گیا ہے کہ سرکاری طور پر اطلاع کریں ۔ انہیں عدم دستیابی کی وجوہات کی بتانا ہونگی کیونکہ ان کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ہے ۔ کپتان مومن الحق نے کہا ہے کہ امید ہے کی شکیب اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے غور کرینگے ‘مشفیق کے بعد وہ سب سے سینئر کھلاڑی ہیں ۔ ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ میں مومن الحق کپتان ہونگے ۔ کھلاڑیوں میں شادمان اسلام ‘نجم الحسین شنتو‘مشفیق الرحیم ‘شکیب الحسن ‘لٹن داس‘نورا لحسن ‘یاسر علی ‘مہدی حسن میراز‘تیج الاسلام ‘تسکین احمد‘ابو جید ‘عبادت حسین ‘شریف الاسلام‘خالد احمد‘شہید الاسلام ‘محمود الحسن اورمحمد نعیم شامل ہیں ۔