کامونکی (نمائندہ خصوصی ) نبی آخرالزماں ؐکی ناموس کی حفاطت ہر مسلمان پر لازم ہے اور ختم نبوت پر کامل یقین ہی کامل ایمان کی نشانی ہے اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے،آپ کی رسالت و نبوت کا دور قیامت تک باقی رہے گا اور آپؐ کی رسالت و نبوت کا آفتاب رہتی دنیا تک اپنی روشنیاں بکھیرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر انجمن طلبا اسلام پاکستان رمیض حسن راجہ،ممتاز مذہبی سکالر بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ،علامہ مولانا مفتی شعبان القادری،ناظم انجمن طلبا اسلام ضلع گوجرانوالا حافظ محمد قاسم چشتی،سابق صدر ATI پاکستان سید بو علی شاہ ایڈووکیٹ،پیر ثانی چشتی الحسینی ودیگر نے گزشتہ روز انجمن طلبا اسلام کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس میں محمد سہیل گھمن،محمد حسین چشتی،قاری محمد آصف رضا چشتی،سمیع اللہ منہاس،علامہ عادل حسن رضوی،علامہ قاری محمد احسان چشتی،مہر احسن ایوب،حافظ محمد عثمان صدیقی،محمد حمزہ آرائیں،سید عمیر شاہ، احمد جٹ،عثمان نعیمی،ڈاکٹر امین،حافظ الیاس،محمد وقاص چٹھہ،ملک عمر حیات،احسن منیر کھوکھر،ڈاکٹر سلیم رضا،حافظ عمیر رضا،میاں حسنین،حسنین غوری سمیت کارکنان انجمن طلبا اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ختم نبوت پریقین ہی کامل ایمان کی نشانی، منکراسلام سے خارج ہے: رمیض حسن
Dec 06, 2021