گکھڑ منڈی (نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گکھڑ کے صدر ندیم صابر چوہدری ،جنرل سیکرٹری جبران لطیف قریشی ،سینئر نائب صدر اللہ لوک انصاری اور جوائنٹ سیکرٹری شاہد اقبال انصاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت آئندہ انتخابات میں دھاندلی سے برسر اقتدار آنے کے منصوبے بنا رہی ہے جس کے لیے قومی ادارے الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کروانے کے لیے بلیک میل کرکے مجبور کررہی ہے لیکن محب وطن اپوزیشن اور مسلم لیگ ن عوام کی مدد سے حکومتی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے کیوں کہ حکمرانوں کو معلوم ہوچکا ہے کہ اگر عام انتخابات منصفانہ ہوئے تو ان کا بوریا بستر ہمیشہ کے لیے گول ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کر تسلیم کرکے بھاری قرضوں کے بدلے قوم کو گروی رکھ دیا گیا جس سے مہنگائی اور بیروزگاری دن بدن بڑھتی جائے گی اور محنت کش عوام دو وقت کی روٹی کے حصول کے لیے خوار ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں لیکن پاکستان کے حکمرانوں نے ملک میں تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے غریب عوام کو ریلیف دینا گوارا نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاتھوں تنگ عوام جلد از جلد سلیکٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑوانے کے لیے منصفانہ انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔