اسلام آباد(خبرنگار خصوصی) پاک فضائیہ نے اسلام آبادپولو کلب میں کھیلا جانے والا تیسواں چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولوٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میں پاک فضائیہ نے پی اے ایف بلیو کو پانچ کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی۔ مہمانِ خصوصی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اور جیتنے والی ٹیم کو چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی دی۔ ائیر چیف نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔اور پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کلب انتظامیہ کی تعریف کی۔ مہمان خصوصی نے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے کھیلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ چیف آف ائیر سٹاف چیلنج پولو کپ 1985 ء میں پہلی دفعہ منعقد کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ پاک فضائیہ کے سپورٹس کیلنڈر میںاہم حیثیت حاصل کر چکا ہے۔
پاک فضائیہ نے چیف آف ائیر سٹاف چیلنج کپ پولوٹورنامنٹ جیت لیا
Dec 06, 2021