ملک احمد نواز جیسے کارکن کسی بھی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں : اقبال اکھوڑی

Dec 06, 2021

فتح جنگ ( نامہ نگار) اوجی ڈی سی ایل اتحاد یونین (سی بی اے) کے مرکزی نائب صدر ملک محمد اقبال اکھوڑی نے کہا ہے کہ ملک احمد نواز پی ٹی آئی کے سینئر اور بانی ارکان میں شامل ہیں ان کی پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل اٹک کا انچارج نامزد ہونا ان کی پارٹی خدمات کو اعتراف ہے ان کے انچارج بننے سے اٹک کے عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیں گے انھوں نے کہا کہ ملک احمد نواز جیسے کارکن کسی بھی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کے انچارج شکایات سیل اٹک بننے سے اٹک میں سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت نہ صرف عوامی مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کرینگے بلکہ حکومتی ساکھ کو بہتر بنانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرینگے انھوں نے ملک احمد نواز کو ضلعی انچارج وزیر اعلیٰ شکایات سیل نامزد ہونے پر دلی مبارک پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اٹک کے مظلوم عوام کی داد رسی سرکاری اداروں میں ان کی شنوائی اور جائز کاموں میں رکاوٹیں دور کرنے میں وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

مزیدخبریں