عالمی یومِ معذوراں ، گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول برائے نابینا کے زیراہتمام تقریب

اٹک + سنجوال کینٹ(نامہ نگار)عالمی یوم معذوراں کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول برائے نابینا طلباء و طالبات اٹک میں کیا گیا اس تقریب کے مہمانان خصوصی کرنل ریٹائرڈ شاہد جمیل میاں تھے تقریب سے ہیڈ مسٹریس سلمیٰ خاتون ، پرنسپل گورنمنٹ گونگے بہرے سکول نجمہ شاہین ، ام حبیبہ اور مصباح صدیقہ ،صدر انجمن تاجران راشد الرحمان،چیف آفیسر بلدیہ عظمت وڑائچ ، ڈپٹی ڈی ای او مس مسرت ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسد ستی ، آواز فائونڈیشن ملک امجد ، شیریں اسلم نے خطاب کیا تقریب میں کثیر تعداد میں میڈیا کے نمائندگان ، معززین شہر اور خصوصی بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن