احساس کفالت سینٹر میں بے قاعدگیوں  پر متاثرہ خواتین کا احتجاج

شہدادپور (نامہ نگار )شہدادپور احساس کفالت رجسٹریشن سینٹر پر رشوت کا بازار گرم‘ 5سو روپیہ رشوت لینے اور من پسند افراد کو داخلہ کی اجازت پر سینکڑوں خواتین کا ٹنڈوآدم شہدادپور پر احتجاجی دھرنا۔روڈ بلاک ٹریفک معطل پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماوں نے اطلاع ملنے پر سینٹر کا دورہ کیا مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کروایا۔تفصیلات کے مطابق مونو ٹیکنیکل کالیج شہدادپور میں قائم احساس کفالت احساس کفالت رجسٹریشن سینٹر پر خواتین کا بے تاحاشہ رش اور خواتین سے رجسٹریشن کرنے والے عملہ کی جانب سے فی خاتون 500روپیہ رشوت لینے اور من پسند خواتین کو اندر بھیجنے پر خواتین مشتعل ہوگئیں۔ٹنڈوآدم شہدادپور روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا جس سے دونوں اطراف چلنے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔اس موقع مستحق خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ رجسٹریشن سینٹر انچارج ودیگر عملہ نے رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔خواتین کی تزلیل کی جارہی ہے انھوں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔اطلاع ملنے پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنمائوں منوچر گجر۔انور زئی۔منصور شاہ۔فراز شیخ اور پریس کلب کے صدر ارشاد بخاری نے مونوٹیکنیکل کالج میں قائم احساس رجسٹریشن پروگرام سینٹر کا دورہ کیا۔اور آنے والے ضرروت مند خواتین کی پریشانی کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی پولیس احساس سینٹر کے فوکل پرسن اور عملہ سے میٹنگ کی۔جبکہ احساس پروگرام کی انچارج ثانیہ نشتر سے رابطہ کیا  جس کے نتیجے میں طے پایا کہ نئی حکمت عملی کے ساتھ اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے سینٹر چلایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن