لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں مقد س شہر مکہ و مدینہ کی تاریخی حیثیت و مختلف ادوار کو ظاہر کرتی تصاویر پر مبنی نمائش ’’مکہ و مدینہ‘‘ سجائی گئی۔نمائش میں قونصلیٹ جنرل آف دی ریشین فیڈریشن،ریشین سنٹر فار سائنس اینڈ کلچر کے قونصلر ڈائریکٹر اندھرے جی فسیان میں خصوصی شرکت کی اور نمائش ’’مکہ و مدینہ‘‘ کا افتتاح کیا۔اندھرے جی فسیان کا اسلامی آرٹ ورک پر مبنی نمائش ’’مکہ و مدینہ‘‘ میں شرکت کرتے ہوئے مقدس مقامات کی مختلف ادوار بنائی گئی تصاویر میں گہری دلچسپی لی۔نمائش کا مقصدمکہ و مدینہ کے تاریخی پیش منظر کو دیکھنے والوں کے سامنے پیش کرنا ہے۔