لاہور(سپیشل رپورٹر)بلغاریہ کی سفیر عرینہ نے پاکستان کے عظیم تاریخی ورثے کے مراکز لاہور عجائب گھر کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اعجاز احمد منہاس نے خوش آمدید کہا، اورپرتپاک استقبال کیا گیا۔بلغاریہ کی سفیر عرینہ کا میوزیم میں آویزاں نادر و نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔عرینہ نے میوزیم میں محفوظ بدھا کا مجسمہ دیکھا اور وہ مغلوں و سکھوں کے تہذیبی ورثے کی دلداہ نکلی۔بلغاریہ کی سفیر عرینہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دْنیا کی عظیم تہذیبوں کا ملک ہے،احسن روایات پرامن ہونے کی عکاس ہیں۔ڈائریکٹر لاہور میوزیم اعجاز احمد منہاس نے کہاکہ لاہور میوزیم دْنیا کے اہم ترین تاریخی مراکز میں سے ایک ہے۔
بلغاریہ کی سفیر کاعجائب گھر کا دورہ ،نادر و نایاب نوادرات میں دلچسپی لی
Dec 06, 2021