پشاور( بیورورپورٹ)تعمیراتی صنعت میں ابھرتے ہوئے ناموںمیںسے ایک ،اباسین بلڈرز اینڈ ڈویلپرزنے پشاور میں ایک گیم چینجنگ ترقیاتی منصوبہ ’’کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی‘‘متعار ف کرادیا ہے۔مال روڈ پر واقع یہ میگا پراجیکٹ خیبر پی کے میںخریداری اور معیار زندگی کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ پشاور،سیکورٹی اداروں ،سول ایوی ایشن اور ایئر ہیڈ کوارٹرز آف پاکستان سے منظور شدہ ،کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی ،کے پی کے کا پہلا رہائشی منصوبہ ہے ،جس میںغیر معمولی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک رسائی کنٹرول متعارف کرایا گیا ہے ۔رہائشیوںکیلئے نمایاں خاصیت میں اس کے دو اور تین بیڈ رومز کے سپر لگژری اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاؤس شامل ہیں۔ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میںوزیر دفاع پرویز خٹک اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کیساتھ ممتاز میڈیا اراکین اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس میگا پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اباسین بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای او عارف آفریدی نے کہا کہ ’’یہ آئیڈیا بہت ہی سادہ ہے ،پشاور کوایک اعلیٰ طرز زندگی کے تجربہ کی ضرورت ہے ،جہاں خریداری کرنے ،دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات اور زندگی کا جشن منانے کیلئے ایک جگہ اکھٹے ہوا جاسکے۔اس وژن کو پورا کرنے کیلئے ہم نے پریمیم اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاؤس کے ساتھ کمرشل دکانوں پر مشتمل کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی منصوبہ متعارف کرایا ۔
پشاور میں ’’کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی‘‘پراجیکٹ متعارف
Dec 06, 2021