ڈھاکہ،قومی ٹیم نے ڈریسنگ روم کو ہی کرکٹ کا میدان بنا لیا

Dec 06, 2021

ڈھاکہ(آئی این پی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا میچ بارش کی نذر ہوا تو  پاکستانی کھلاڑیوں نے  ڈریسنگ روم میں ہی میدان سجا لیا۔کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں موجود چیزوں سے ہی وکٹ بنائی اور  کرکٹ  کھیلتے رہے۔ پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر  کھلاڑیوں کے کھیلنے کے ویڈیو شیئر کی ہے۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  بارش ہمارے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کر سکتی ہے  لیکن انہوں نے اپنے ڈریسنگ روم میں ہی زبردست میچ کا میدان سجا لیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کا آغازکیا ۔ پی سی بی نے مختلف کھلاڑیوں کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔پی سی بی نے امام کے ہاتھوں بابر اعظم کے آوٹ ہونے اور بابراعظم کی جانب سے بدلا لیتے ہوئے  امام کو آوٹ کرنے ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

مزیدخبریں