مکرمی!انرجی مثلاً بجلی ، پٹرول ، گیس جن کی استعمال سے ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلتا ہے اور صنعتی پیداوار رہتی ہے۔ انرجی کی قیمت بڑھانے کا مطلب پیداوار کا فی یونٹ مہنگا تیارکرنا ہے۔ دیگر ممالک کی نسبت (مثلاً چائنا) بازار میں آپ کی مہنگی چیز ہے تو لازمی ہے معقول اور سستی چیز زیادہ گی۔ جب آپ آئے دن مہنگائی ہی کرتے جائیں گے جس سے حکومت ٹیکس وصول کرتی جائیگی مگر برآمدات ویسے ویسے کم ہوتی جائے گی درآمدات اور برآمدات کا توازن خراب ہونے کا مطلب تجارتی خسارہ بڑھے گا اور آپ لازمی قرض پر انحصار کریں گے جسے آئی ایم ایف یا دیگر قرض دینے والوں کا تقاضا ہے تو یہ ملک کا کیا بنے گا۔ ملکی پیداوار کم ہونے کا مطلب بے روزگاری ، کساد بازاری ، بدامنی ،بھوک ہے۔ خدا را انرجی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے قدم بڑھائیں۔
(محمد فتح اللہ، لاہور)
تونائی کی قیمت کم کریں
Dec 06, 2021