سانحہ سیالکوٹ میں ملوث عناصر کااسلام اورپاکستان سے کوئی تعلق نہیں: محمود بشیر ورک

Dec 06, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر و ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ اسلام میں انتہاپسندی کاکوئی تصور نہیں۔سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مٹھی بھر انتہاپسند عناصر کااسلام اورپاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ دنیا بھر میں ہر معاشرے کے مٹھی بھر کوتاہ اندیش اورگمراہ عناصر یادرکھیں خون اورجنون کاراستہ بندگلی میں جاتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رانا بلاول خاں صدر مسلم لیگ ن pp62یوتھ ونگ ،حماد ڈار سنئیر نائب صدر تحصیل گوجرانوالہ ،عمران خاں شیروانی،رانا بابر خاں،رانا نوید صدر یوتھ ونگ قلعہ دیدار سنگھ کیساتھ دوران تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورتی میٹنگ میںدوران خطاب کیا۔

مزیدخبریں