بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت) ایس پی ٹائون جڑانوالہ سید غلام مصطفی گیلانی نے تھانہ لنڈیانوالہ میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ لنڈانوالہ ارسلان باری انچارج انوسٹیگیشن عمران عامر اور انچارج چوکی بچیانہ عاطف کچھی سمیت تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ایس پی ٹاون سید غلام مصطفی گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔میرٹ اور انصاف کی بلادستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھے جائیں گے۔