شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء چوہدری انیس ریاست ورک نے کہا ہے کہ عام آدمی کی جان ومال‘ عزت و آبرو کا تحفظ‘ مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے ذریعہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اہم ترین حکومتی ایجنڈاہے جس کی تکمیل کی خاطر پی ٹی آئی بھی حکومت کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ حکومت پسماندہ اور گذشتہ ادوار میں نظر انداز کئے جانے والے علاقوں کی ترقی کیلئے خصوی اقدامات کررہی ہے اور بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔ حکومت کاہر قدم ملکی سلامتی وترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل کی طرف اٹھ رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان تمام بحرانوں کا خاتمہ اور کرپشن کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے، عوامی مسائل کا تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی کوششیں جاری ہیں پاکستان میں ذاتی مفادات اور منافقت کی سیاست کرنے والے ماضی کرپٹ سیاستدانوں نے ملک وقوم کو نقصان پہنچایا۔