اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سکیشن نے نجی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی پر متعدد پلازوں کے خلاف کاروائی کے نوٹس جار ی کردئیے ہیں جبکہ نجی ہاوسنگ سکیم غوری ٹاؤن میں متعدد کثیر منزلہ پلازوں کو خلاف ورزی کرنے پر سربمہر کردیا ہے اور عوام الناس کو متبنہ کیا ہے کہ وہ ان منصوبوں میں سرمایہ کاری نہ کریں بی سی ایس کے شعبہ نجی ہاوسنگ سکیم کے فیز فور میں ایک کثیر منزلہ عمارت اور معروف ہوٹل کی تعمیرات کو رکوا دیا ہے اور ان پر کی جانے والی تعمیرات کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا ہے سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹسز میں نجی ہوٹل کی انتظامیہ کو خبردار کیا گیا ہے۔