اباسین بلڈرز کا پشاور میں گیم چینجنگ منصوبہ ’’کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی‘‘متعار ف

پشاور( بیورو رپورٹ)تعمیراتی صنعت میں ابھرتے ہوئے ناموںمیںسے ایک ،اباسین بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے پشاور میں ایک گیم چینجنگ ترقیاتی منصوبہ ’’کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی‘‘متعار ف کرادیا ہے۔مال روڈ پر واقع یہ میگا پراجیکٹ خیبر پختونخواہ (کے پی کے) میںخریداری اور معیار زندگی کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ پشاور،سیکورٹی اداروں ،سول ایوی ایشن اور ایئر ہیڈ کوارٹرز آف پاکستان سے منظور شدہ ،کینٹ آئی کون مال و ریذیڈنسی ،کے پی کے کا پہلا رہائشی منصوبہ ہے ،جس میںغیر معمولی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک رسائی کنٹرول متعارف کرایا گیا ہے ۔ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میںوزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے ساتھ ممتاز میڈیا اراکین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس میگا پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اباسین بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سی ای او عارف آفریدی نے کہا کہ ’’یہ آئیڈیا بہت ہی سادہ ہے ،پشاور کوایک اعلیٰ طرز زندگی کے تجربہ کی ضرورت ہے ،جہاں خریداری کرنے ،دوستوں اور اہل خانہ سے ملاقات اور زندگی کا جشن منانے کیلئے ایک جگہ اکھٹے ہوا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن