راولپنڈی (عزیزعلوی) راولپنڈی میں ہول سیلرز نے در آمد شدہ دالوں کے ریٹ فی کلو 20 سے 25 روپے زیادہ ریٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کے موجودہ ریٹ دالوں اور چنا کی اصل قیمت سے 20/25 روپے کم قرار دئے گئے ہیں موجودہ سرکاری ریٹ تبدیل کرنے کے لئے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا گیاہے پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سلیم پرویزبٹ نے نوائے وقت کو بتایا کہ دالوں کی قیمتیں ڈالر سے منسلک ہیں اس وقت ڈالر 180 روپے کا ہے پاکستان میں چنا امریکہ، کینیڈا، ترکی اور ایران سے منگوایا جاتا ہے ہماری دال چنا پہلے لوکل پیداوار تھی لیکن اب وہ آسٹریلیا سے درآمد کی جاتی ہے دیگر تمام دالیں بھی امپورٹ کی جاتی ہیں ہر ملک میں ڈالر کا ریٹ الگ ہے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا تھا کہ راولپنڈی میں دال چنا بہت مہنگی ہے اس کا ریٹ دس روپے فی کلو نیچے لائیں جو ہم. نیچے لے آئے تھے لیکن آج راولپبڈی میں ہول سیلرز کے پاس پڑی دالوں جن مین دال ماش. دال مونگ اور موٹا چنا شامل ہیں وہ ڈالر کے 180 روپے ہونے کی وجہ سے سرکاری ریٹ سے 20/25 روپے مہنگی ہوگئی ہیں تاجر کم سرکاری ریٹ پر اب یہ دالیں اور چنا فروخت نہیں کرسکتے جبکہ انتظامیہ ہمیں جرمانے کرنے کی بجائے دالوں کی اے بی سی کوالٹی بنا کرتینوں کوالٹی کے الگ الگ ریٹ مقرر کرے تاکہ مارکیٹ میں دالوں کی ترسیل رہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں فرضی ریٹ نہیں نکلتے یہ اصلی ریٹ ہوتے ہیں اس لئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس فوری طلب کر کے نئے ریٹ بنائے جائیں اور انتظامیہ اپنے میجسٹریٹوں کو بھی دالوں کی کیٹگری جاننے کی ٹریننگ دلوائے۔