کراچی(نیوز ڈیسک)عمران خان نوجوانوں اور خواتین کی ترجیع بنیادوں پر پارٹی اور حکومت میں ایڈجسٹ کرنے کے حامی ہیں۔پارٹی کو کامیاب کرنے میں خواتین کا بھی مردوں کے برابر کردار ہے۔آذاد کشمیر ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم میں تمام صوابدیدی عہدوں پر تعنیاتیوں کے معاملے میں پی ٹی آئی خواتین ورکرز کو نظر انداز سے کارکنوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ایوان صدر اور ایوان وزیر اعظم کے تمام صوابدیدی عہدوں پر صرف مرد حضرات کی تقرریاں کرنا اور خواتین کو نظر انداز کرنا پی ٹی آئی کے بنیادی منشور کے سراسر خلاف ہے۔وزیر اعظم آذاد کشمیر سے یہ توقع کیجاتی ہے کہ وہ اپنے آپ کو پورے آذاد کشمیر جس میں مرد اور خواتین برابر شامل ہیں کو یکسان بنیادوں پہ ڈیل کریں کیونکہ پی ٹی آئی کا کامیاب کرانے میں خواتین کا بھی مردوں کے برابر کا کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر عبدالجلیل رضا نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا ہے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ خواتین آبادی کا بڑا حصہ ہیں اور کیسے ممکن ہے کہ آبادی کے بڑے حصے کو باہر رکھ کہ ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پہ گامزن کیا جاسکے۔جلیل رضا نے امید کا اظہار کیا ہے کہ آذاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم اپنے قائد عمران خان کے ویڑن کو آگے بڑھاتے ہوئے خوایین کو ان کی آبادی کے تناسب سے بہتر ایڈجسمنٹ کرکے کارکنوں میں پائی جانے والی تشویش دور کریں کیونکہ کوئی بھی معاشرہ عورت کو مستحکم کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتا وہی معاشرے مستحکم ہوتے ہیں جہاں عورتوں اور مردوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔