سری لنکن شہری کا قتل پاکستان  کی بدنامی ہوئی،مفتی نعمان نعیم 

Dec 06, 2021

کراچی (این این آئی) معروف مذہبی اسکالر اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہا ہے کہ سری لنکن شہری کا توہین مذہب کی آڑ میں بے گناہ کا قتل اسلام کا بیانیہ نہیں، اسلام امن، رواداری اور برداشت کا درس دیتاہے، حکومت واقعے میں ملوث افراد کو سزا دے اور عدل و انصاف کے نظام پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بھی اقدامات پر توجہ دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ انسداد توہین رسالت سمیت دیگر قوانین کا نفاذ اور انصاف کی فراہمی اس قسم کے واقعات کی روک تھام کا موثر ذریعہ ہیں کیونکہ قانون پر عمل داری سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔انہون نے کہاکہ اگر توہین رسالت کے مرتکب افراد کو شرعی تقاضوں کے مطابق سزائیں دی جائیں تو معاشرے کے کسی بھی فرد کو اس طرح قانون ہاتھ میں لینے کی ہمت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں