خانپور بگا شیر (نامہ نگار ) سری لنکن شہری کا بہیمانہ قتل شرمناک سیالکوٹ بارڈر بلٹ علاقہ یہ شرارت کرائی گئی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف سازش ہے سردار حاجی عبدالحمید خان بلوچ تفصیل کے مطابق بلوچ ویلفیئر آرگنائزیشن آف پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار عبدالحمید خان بلوچ ملک اعجاز حسین لاڑ قاری محمد اسماعیل نقشبندی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے ایسے واقعات دیکھ کر امریکا و یورپ ممالک اب توہین رسالت اور توہین مذہب کے قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کریں گے، اس موقع پر حاجی محمد خان بلوچ، شریف خان بلوچ، طاہر خان چانڈیہ، مرسلین خان چانڈیہ، زبیر جان بلوچ ،شفیق خان بلوچ، عبدالجبار خان بلوچ، مظہر خان بلوچ وہ دیگر موجود تھے ۔
سری لنکن شہری کا قتل شرمناک ،پاکستان اور مسلمانوں کیخلاف سازش ہے: عبدالحمید بلوچ
Dec 06, 2021